سانحہ بغدادی،جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی،9 زخمیوں میں سے 6 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا،میئر کراچی مرتضٰی وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ میں اب تک تصدیق کر سکتا ہوں کہ امدادی کارروائیوں کے دوران بغدادی، لیاری کے ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا ہے۔ 19 افراد میں سے 9 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ باقی 9 متاثرہ افراد میں سے، 6 کو ایس ایم بی بی ٹراما سینٹر میں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور 3 اب بھی زیر علاج ہیں۔ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ سب کو پوسٹ کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button