وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جوہر ٹاؤن لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا ہے۔لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپے اور 8 غیر قانونی طور پر رکھے شیر برآمد کیے۔بلالائسنس شیر پالنے پر 5 افراد پکڑے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر جنگلی جانوروں رکھنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی ایپ بنادی گئی۔وائلڈ لائف ایپ پر 584 جنگلی شیر اور ٹائیگر کی رجسٹریشن کرلی گئی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






