*پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال ہاشم کا ماڈل مویشی منڈی گوندل کا دورہ*

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (PCMMDC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال ہاشم نے آج ماڈل مویشی منڈی گوندل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر راولپنڈی ڈویژن نے سی ای او کو منڈی میں فراہم کردہ سہولیات اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران منڈی میں انسانوں اور جانوروں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی، کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، صفائی ستھرائی کا پلان، عوامی بیت الخلاء کی فعالیت، سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی، اور شکایات سیل کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ سی ای او بلال ہاشم نے منڈی میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تمام بنیادی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو سہولت میسر ہو۔ انہوں نے تاکید کی کہ منڈی ڈے کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے چونا چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ، انہوں نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈز کی تنصیب، منڈی میں شجرکاری کے آغاز کے لیے محکمہ جنگلات سے رابطہ کرنے، اور انسانی استعمال کے لیے پینے کے پانی کے پوائنٹس کی تعداد میں اضافے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

جواب دیں

Back to top button