وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے ننگے تار ہٹانے کے لئے متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھتیں گرنے کے پے در پے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے پول، لٹکتے تار اور دیگر برقی تنصیبات سے دور رہنے اوربارش کے دوران خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بارشوں کے دوران حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
Read Next
1 دن ago
*CM Punjab says development focus extends to all 41 Punjab districts*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
2 دن ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
3 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
4 دن ago




