موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی اور چکوال میں ایک یوم کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نا نکلے۔وزیر اعلٰی کی طرف سے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔راولپنڈی، چکوال اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، پاک فوج طلب کرلی گئی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام! میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔انتظامیہ کو عوام کو بزریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ عوام اداروں سے تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔






