چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے ہمراہ ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے ہمراہ ملاقات کی۔ میئر بلدیہ عظمٰی کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے چیئرمین پی پی پی کو کراچی سے متعلق منصوبوں اور مختلف امور سے آگاہ کیا۔

پی پی پی ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع شہید بینظیر آباد کے ڈویژنل صدر اور سندھ حکومت کے وزیرداخلہ ضیاء لنجار اور کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button