مانسہرہ میں 25 ارب روپے سے زائد لاگت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔منصوبوں میں 18.5 ارب روپے کی مانسہرہ گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اور 2 ارب روپے کا انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔1.8 ارب روپے لاگت کے اچھر نالہ ڈیم اور ایک ارب روپے مالیت کے ٹھاکرہ اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبے کا بھی افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔بی ایچ یو سندیسر اپگریڈیشن اور ریسکیو اسٹیشن پانو ڈھیری کا قیام بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈگری کالج فار بوائز کا افتتاح ، کیتھ لیب اور قبرستان کے لیے زمین کی فراہمی کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔کوٹکے پارک، واٹر سپلائی سکیم مانسہرہ اور تحصیل تناول کا قیام بھی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں۔افتتاح کیے گئے ترقیاتی منصوبے مانسہرہ کے عوام کے لیے صوبائی حکومت کا تحفہ ہیں۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبے مانسہرہ کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائیں گے۔صوبے کے تمام اضلاع کی متوازن اور یکساں ترقی یقینی بنا رہے ہیں۔عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنا ہماری ذمہ داری اور عزم ہے۔صاف پانی، صحت، تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ہر منصوبہ شفافیت، میرٹ اور معیار کو مدنظر رکھ کر مکمل کیا جا رہا ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
1 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
Related Articles
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago



