مذہبی آزادی کا احترام، سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان اور ڈی پی او ملک نوید کے ہمراہ گوردوارہ صاحب کرتار پور کا دورہ کیا اور سکھ یاتریوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وفد نے گوردوارہ صاحب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹ، ریسکیو 1122 کے امدادی کاؤنٹر، لنگر ہال اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے وفد کو یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، طبی امداد، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کہا کہ مذہبی آزادی کا احترام، تمام مذاہب کے پیروکاروں کو عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔کرتارپور بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، امن اور مذہبی احترام کی ایک خوبصورت مثال ہے، جہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے اور عبادات کی ادائیگی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سکھ یاتریوں کی آمد سے لے کر ان کی واپسی تک سہولیات، سکیورٹی، صحت اور دیگر ضروری انتظامات کو مؤثر بنانا متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔کمشنر محمد علی نے انتظامی و سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور آنے والے مہمانوں کو بہترین ماحول، احترام اور مہمان نوازی فراہم کرنا پاکستان کے مثبت تشخص اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔
Read Next
1 دن ago
*سکھ برادری کیلئے اہم تحفہ،تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب بحالی کے بعد عبادت کے لیے کھول دیا گیا*
اکتوبر 4, 2026
Punjab Assembly Becomes First in Pakistan to Ensure Protection of Christians’ Inheritance Rights
اکتوبر 4, 2026
*پنجاب اسمبلی مسیحی وراثتی حقوق کے تحفظ کے لئے ملک کی پہلی اسمبلی بن گئی۔*
مئی 22, 2026
پنجاب میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تیاری،حکومتی اقلیتی ارکان اسمبلی فنڈز کے استعمال کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے متحرک
دسمبر 23, 2025
کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں،کیک کٹنگ کی پروقار تقریب
Related Articles
خیبرپختونخوا حکومت نےاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مرمت، بحالی اور تعمیر کے لئے 21 کروڑ روپے جاری کر دیئے
ستمبر 11, 2025
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام *اقلیتی حقوق اور تحفظ* کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد
ستمبر 4, 2025
قومی اقلیتی دن، سوامی نارائن مندر میں سندھ حکومت کی شاندار تقریب،مراد علی شاہ کا اقلیتی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین
اگست 11, 2025
