کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں،کیک کٹنگ کی پروقار تقریب

کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں کیک کٹنگ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مائنارٹی کمیونٹی کے مسیحی، مسلمان، سکھی، پارسی و ہندو نمائندوں و تمام افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا، مبارکباد دی اور کرسمس تحائف پیش کیے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کمشنر لاہور آفس کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ مسیحی برادری اور تمام اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔کرسمس تقریب میں ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو حامد ملہی، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، صدر مائنارٹی کمیونٹی ایمانوئیل گلزار، مفتی عاشق حسین، اراکین کمیونٹی و دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button