کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،سی ای او عمران امین کی روڈا کے تحت مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ

کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریور ڈریننگ ورک کے 16پیکیجز پر ورکنگ اور فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے تحت مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سی ای او روڈا نے ریور ڈریننگ ورکس، راوی سٹی، برجز اور سائفن تا ریلوے پل دریائے راوی کی دونوں اطراف میں امبارکمنٹس کی تعمیر و اونچائی اور دیگر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے 16کلومیٹر سائفن تا ریلوے پل اور 9کلومیٹر ریلوے تا ایم ٹو پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ریلوے پل تا ایم ٹو دریائے راوی کے گرد ریونیو امور پر ضلعی انتظامیہ لاہور کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ اے سیز بغیر اجازت نامے ریت نکالنے پر سٹریٹیجی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈا پراجیکٹس مستقبل کے تناظر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ضلعی انتظامیہ روڈا کے ہر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں مکمل سپورٹ فراہم کی رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ نے روڈا پراجیکٹس کیلئے ان تھک کام کیا ہے، روڈا اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس اہم ترین ہیں، انتظامی ادارے مکمل رابطے میں ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز اور روڈا ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button