شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قرآن خوانی کا اہتمام

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ کی ایک عظیم رہنما تھیں جنہوں نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دیں،آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھایا جائے اور عوامی خدمت کو بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح بنایا جائے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قرآن خوانی کی تقریب کے دوران کہی،

اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، قرآن خوانی میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نجمی عالم، پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری، کے ایم سی سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، خلیل ہوت، پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے معزز ممبران، کونسل کی تمام ذیلی کمیٹیز کے اراکین، لیبر ڈویژن کے عہدیداران کے علاوہ کے ایم سی کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت، جمہوری سوچ اور قیادت آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسی بابرکت تقاریب قومی یکجہتی، بھائی چارے اور جمہوری اقدار کے فروغ کا باعث بنتی ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفے کے مطابق عوامی خدمت، شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کی مجموعی ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button