سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب رضوان نذیر تبدیل،طارق مسعود کی تقرری،نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔عبدالرؤف ایڈیشنل سیکرٹری، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کیا گیا ہے۔رضوان نذیر سیکرٹری، پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری، پبلک پراسیکیوشن تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر محمد طارق مسعود فاروقہ کوسیکرٹری، پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button