وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں کی مالی معاونت کیلئے منیارٹی کارڈ پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لئے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے، ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جارہا ہے۔ دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔
Read Next
دسمبر 23, 2025
کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں،کیک کٹنگ کی پروقار تقریب
ستمبر 11, 2025
خیبرپختونخوا حکومت نےاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مرمت، بحالی اور تعمیر کے لئے 21 کروڑ روپے جاری کر دیئے
ستمبر 4, 2025
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام *اقلیتی حقوق اور تحفظ* کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد
اگست 11, 2025
قومی اقلیتی دن، سوامی نارائن مندر میں سندھ حکومت کی شاندار تقریب،مراد علی شاہ کا اقلیتی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین
جون 16, 2025
سندھ حکومت نے 596 اقلیتی طلبہ میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کر دیے،تمام طلبہ کو مبارکباد ،ڈاکٹر لالچند اکرانی
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ہندو رہنماؤں کی ملاقات، ہندو برادری کے مسائل حل کرنے کےلیے ڈویژن سطح پر کمیٹیاں بنانے کا اعلان
اپریل 9, 2025
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر لال چند اکرانی کی ہدایت پر اقلیتی کمیونٹی کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کے لئے سب کمیٹی قائم ،عبادت گاہوں کے دورے کرنے کا فیصلہ
مارچ 20, 2025
کراچی میں محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ہندو برادری کے مذہبی تہوار کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد
مارچ 13, 2025



