کراچی میں محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ہندو برادری کے مذہبی تہوار کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

مذہبی ہم آہنگی کانفرنس افطار ڈنر کا اہتمام ڈاکٹر لعل چند اکرانی ،سندھ کے سینئر وزیر شر جیل انعام میمن ،ناصر حسین شاہ ، نثا ر کھوڑو سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کی شرکت ۔ ۔محکمہ اقلیتی امور سندھ کی جانب سے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کے ساتھ افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لعل چند اکرانی ،سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن ،صوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و منصوبندی ناصر حسین شاہ ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن اینڈ انکوائریز وقار مہدی ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ہیومن رائٹس راجویر سنگھ سوڈھو ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اسٹوڈینٹس افیئرز منصور علی شا ہانی سمیر دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لعل چند اکرانی نے کہا کہ نے اس تقریب میں آنے والے سندھ کے تمام وزیر وں اور معاون خصوصی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے جان و مال کا تحفظ کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی جس کا ثبوت پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی اقلیتی برادری کی مختلف تقاریب میں شرکت کرکے دیتے آرہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اقلیتی امو ر سندھ اقلیتی برادری کی بھلائی اور خوشحالی کے لئے دن رات کو شاں ہے جس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مالی معاونت ،علاج و معالجے میں معاونت ،طلباء کے لئے اسکالر شپس ،عبادت گاہوں کی تزین و آرائش ،کمیونٹی سینٹرز اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں ۔اسی کے ساتھ محکمہ کی جانب سے اقلیتی برادری کےلئے حکومتی سطح پر انکے مذہبی دن منائے جاتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج محکمہ نے ہولی منانے کے ساتھ افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں ہولی کے اس پر مسرت موقع پر ہندو برادری کو مبار کباد پیش کرتا ہوں انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی ہمیشہ سے امن کی دھرتی رہی ہے جہاں ہر مذہب کا ماننے والا ایک دوسرے کے مذہبی دن کا احترام کرتا ہے اور اسے خوشی سے مناتا بھی ہے ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اس تقریب کے ذریعے میں تمام ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار ہولی کی مبارک باد پیش کر تا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں ہم سب کو ملکر سندھ اور ملک کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے جس کے لئے عوام کی آپس میں مذہبی ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے ۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کےلئے ڈھال بن کر ان کے جان ومال کی حفا ظت کی ہے جس کا ثبوت آج کی یہ رنگا رنگ تقریب ہے جسے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سجایا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و منصوبندی ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہولی محبت ،بھائی چارے اور رواداری کا دن ہے ۔اس خوشی کے تہوار پر تمام ہندوبرادری کو مبارک باد پیش کرتاہوں پاکستان پیپلزپارٹی ہندو برادری کے تہوار ہولی کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔تقریب میں مختلف مذہبی شخصیت نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لعل چند اکرانی نے تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو ہولی کے رنگ لگائے اور تحا ئف پیش کئے ۔

جواب دیں

Back to top button