پنجاب میں اقلیتیوں کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ حکومتی اقلیتی خاتون رکن شکیلہ جاوید کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد پر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ارکان کے دستخط موجود ہیں۔اقلیتوں کیلئے حکومتی ترقیاتی فنڈز کو آبادی کے تناسب سے مختص کیا جائے۔ قرارداد کے متن کے مطابق آبادی کے تناسب سے فنڈز مختص ہونے سے وسائل کی تقسیم منصفانہ ہو پائے گی۔۔ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور استعمال میں اقلیتی ارکان اسمبلی سے بامقصد مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے سابقہ طریقہ کار کو فوری بحال کیا جائے۔ سابقہ طریقہ کار کے مطابق تمام اقلیتی ارکان کو مساوی جبکہ متعلقہ وزیر کو ارکان کی نسبت ایک حصہ زیادہ فنڈ دیا جاتا تھا۔سابقہ طریقہ کار شفاف، منصفانہ اور آبادی کے تناسب سے وسائل کہ تقسیم پر مشتمل تھا۔ فنڈز کے استعمال کی موثر نگرانی اور احتساب کے نظام کا طریقہ کار واضح ہونا چاہئیے۔ حکومتی اقلیتی ارکان نے اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں اقلیتیوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور مختص ہونے پر شدید اعتراضات اٹھائے تھے۔۔
Read Next
دسمبر 23, 2025
کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں،کیک کٹنگ کی پروقار تقریب
ستمبر 11, 2025
خیبرپختونخوا حکومت نےاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مرمت، بحالی اور تعمیر کے لئے 21 کروڑ روپے جاری کر دیئے
ستمبر 4, 2025
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام *اقلیتی حقوق اور تحفظ* کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد
اگست 11, 2025
قومی اقلیتی دن، سوامی نارائن مندر میں سندھ حکومت کی شاندار تقریب،مراد علی شاہ کا اقلیتی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین
جون 16, 2025
