شہر لاہور میں بڑی عید پر شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑی تیاریاں جاری ہیں۔چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 161واں اجلاس منعقد ہوا۔
عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے چئیرمین ، بورڈ ممبران اورافسران نے اجلاس میں شرکت کی اور عیدالاضحیٰ کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہر بھر میں جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 15 لاکھ ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ شہر میں قائم ہونے والی تمام مویشی منڈیوں میں آگاہی کیمپس پر عملہ موجود ہے۔تمام مویشی منڈیوں میں آنے والے خریداروں کو ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہوریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کریں گے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے عیدالاضحی کی تیاریوں سے متعلق پراعتماد ہیں۔ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے مثالی انتظامات یقینی بنائے گی۔






