عید قرباں پر گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر آلائشوں کی بروقت اور ماحول دوست طریقے سے تلفی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے عیدالاضحیٰ جامع صفائی پلان جاری کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت عید قرباں پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران سمیت 17ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔عید پلان کے تحت شہریوں کو 15 لاکھ سے زائدماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے۔شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں 319 عید کیمپس بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔جبکہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 103 عارضی کولیکشن پوائینٹس اورماحول دوست طریقوں سے تلف کرنے کے لیے04 ڈمپنگ سائیٹس لکھو ڈیر، سگیاں، ٹبہ اور سندر میں فعال کر دی گئیں ہیں۔عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیاہے۔آپریشنل کنٹرول روم میں 24گھنٹے گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ چھپ کر نہر میں آلائشیں پھیکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔بہترین صفائی انتظامات کے لیے بس اسٹینڈ، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔عید گاہوں، جامع مساجد، اور قبرستان جانے والے راستوں پر بھی صفائی ستھرائی کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر لاہور میں 1500 جامع مساجد، عید گاہوں، 268 قبرستانوں اور تمام کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔عید ایام میں بھی17ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، 5000 سے زائد ڈرائیورز اور 1000 سپورٹ سٹاف سمیت 23,000 سے زائد کا عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔بروقت صفائی انتظامات کے لیے ورکرز کی حاضری، گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ صفائی آپریشن کے دوران آپریشنل مشینری کے لیے ورکشاپ کا عملہ تینوں شفٹوں میں موجود رہے گا۔ مزید برآں شہر لاہور میں قائم کردہ مویشی منڈیوں میں صفائی آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں۔مویشی منڈیوں میں صفائی عملہ مشینری کے ساتھ صفائی آپریشن کے لیے موجود ہے۔جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ویسٹ بیگز میں ڈال کرمناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے شہر کے اہم مقامات،عید کیمپس، مساجد اور یونین کونسلز میں ماحول دوست ویسٹ بیگز مفٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی 100 فیصد گاڑیاں اور مشینری صفائی آپریشن میں استعمال کی جائے گی۔ چاند رات آپریشن پر 23، عید کے پہلے دن 107،دوسرے دن 106اور عید کے تیسرے دن 88 ایکسکیویٹر استعمال کیے جائیں گے۔چاند رات آپریشن پر 68، عید کے پہلے دن 187،دوسرے دن 179، عید کے تیسرے دن 62 ٹرالیاں استعمال کی جائیں گی۔چاند رات آپریشن پر 29، عید کے پہلے دن 73،دوسرے دن 69 اور عید کے تیسرے دن 30 لوڈرز استعمال کیے جائیں گے۔چاند رات آپریشن پر 50، عید کے پہلے دن 358 دوسرے دن 344، عید کے تیسرے دن 179 ڈمپرز آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہوں گے۔عید کے پہلے اور دوسرے دن 637 اضافی پک اپس گلی محلوں سے آلائشیں اُٹھانے پر مامور ہوں گی،ٹاؤن کی سطح پر عیدالاضحیٰ آپریشن سے متعلقہ تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔شہر کی 189 قربان گاہوں کی صفائی اور دھلائی عید کے تینوں دن یقینی بنائی جائے گی جبکہ ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 شہریوں کی شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے 24گھنٹے فعال رہے گی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،پانچ سربمہر ایک مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشنز کاعلامہ اقبال ٹاؤن میں جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹ پر کریک ڈاؤن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،5 سربمہر
3 دن ago






