”دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں“،وزیرِ اعلیٰ مریم نوازشریف نے عید الاضحٰی پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید انتظامات، سکیورٹی اور صفائی کے لئے طویل اجلاس میں گائیڈ لائنز جاری کردیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت عید الاضحٰی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ٹاسک تفویض کر دئیے گئے-اجلاس میں ڈی سی او رڈی پی اوز پر واضح کیاگیا کہ عید الاضحٰی پر انتظامات بے مثال ہوں، کوتاہی قبول نہیں ہوگی-اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ جانوروں کی باقیات اورآلائشیں گلی،محلے، ڈرین اور نہروں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے جانورصرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں میں فروخت کرنے کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم دیا اورغیر مجاز علاقوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کارروائی کی ہدایت کی-اجلاس میں کیٹل مارکیٹ اور بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ویجیلنس آپریشن کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات اور ممنوعہ جماعتوں پر کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے-اجلاس میں بتایا گیا کہ کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی-حساس مقاما ت پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن کا حکم دیا گیا-اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی-مساجد اور اجتماعات میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پرپابندی کی ہدایت کی-عید گاہیں اور مساجد کو عرق گلاب سے معطر کرنے کی ہدایت کی- ریلوے کالونیز، کنٹورنمنٹ ایریا اورپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کاحکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی آپریشن کے دوران صفائی میں پہلے نمبر پر آنے پر انعام واکرام کا اعلان کیا ہے-بس سٹینڈز اور بسوں پر کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے-واسا ز کو عید ایام میں واٹر سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی- ایئرپورٹ کے قریب ڈمپنگ سائیٹس ڈھانپنے کی ہدایت کی-اجلاس میں صوبہ بھر میں عارضی جھولوں پر پابندی،پارک کے جھولوں کی سکیورٹی اور سیفٹی چیک کرنے کی ہدایت اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لئے سائبر پٹرولنگ کا حکم دیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح ویڈیولنک اجلاس میں تمام ڈی سی او رڈی پی اوز نے شرکت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈی سی او رپولیس ا فسران کو احکام پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی وارننگ دے دی ہے-
Read Next
14 گھنٹے ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
14 گھنٹے ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
23 گھنٹے ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
2 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
Related Articles
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
4 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
5 دن ago



