خیبرپختونخوا حکومت کا تاریخی اقدام!ریاستِ مدینہ کے عملی تصور اور چیئرمین عمران خان کے وژن کی روشنی میں وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مرمت، بحالی اور تعمیر کے لیے 21 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں ۔

یہ اقدام اسلام کی ان روشن تعلیمات کا عکس ہے جن میں غیر مسلم شہریوں کے جان و مال، عزت و آبرو اور عبادت گاہوں کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔






