ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت آٹے کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر رمشاءعبدالرحمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے فلور ملز انتظامیہ اور ڈیلرز حضرات کو کہا کہ آج شام 3 بجے تک گندم کا سٹاک ڈکلیئر کر دیں۔سٹاک ڈکلیئر کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور پیرا فورس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 3 بجے کے بعد سٹاک ڈکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔آٹے ، چینی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءکی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کو جیلوں میں بند کریں گے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز کو رسد و طلب کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلو آٹے کی قیمت 1810 میں فروخت یقینی بنائی جائے۔ہر شاپ کے باہر آٹے اور چینی کی قیمت کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا سیلابی صورتحال میں بہتری آئی ہے تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں مہنگی اشیاءفروخت کرنے والوں کا قلع قمع کریں۔ضلع میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے اس پر خصوصی نظر رکھیں ، ہم نے کام کرنا ہے لوگوں کو ریلیف دینا ہے ، تین بجے کے بعد تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور وزٹس کی لوکیشن میرے ساتھ شیئر کریں۔ضلع میں کوئی بھی فرد گندم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کرنے سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ضلع میں گندم کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے فلور ملز جتنی گندم چاہے خرید سکتے ہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


