صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈوپلیپمنٹ بلال یاسین نے سی بی ڈی پنجاب کا دورہ کیا،سی بی ڈی سائٹ پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا،سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے بلال یاسین کو سی بی ڈی پنجاب کا تفصیلی دورہ کروایا،
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈوپلیپمنٹ نے سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ ،روٹ 47, سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ ، والٹن روڈ اور این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سی او او سی بی ڈی پنجاب ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ ،ڈائریکٹر آرکیٹیکچر،ڈائریکٹر کنسٹرکشن اور دیگر اعلی افسران موجود تھے،صوبائی وزیر بلال یاسین نے سی بی ڈی روٹ 47 پر سائیکل لین پر پینٹ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب صوبہ کے لئے گیم چینجر ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں نے صوبے کی ترقی کو ایک نئی سمت دی ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ کے رہائشیوں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں ۔نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک جدید دور کا آغاز ہے، این ایس آئی ٹی سٹی میں سی بی ڈی پنجاب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،نواز شریف آئی ٹی سٹی کمپنیز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کا مسکن ہوگا۔ سی ای او عمران امین نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب کے تمام منصوبے پنجاب کی ترقی کے جانب ایک اور قدم ہے،این ایس آئی ٹی سٹی کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق بنایاجا رہا ہے ۔والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے سے دس لاکھ کی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔






