ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی سکیموں کے خلاف ایکشن، اربن فارمز،ہیون فارمز،گلبرگ پارک، عبداللہ پارک،الفتح ہومز،اسلام نگر،سلیم گارڈن،صابر اسٹیٹ اور حیدری ہومز کے خلاف کارروائی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے صوۓ اصل روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے اربن فارمز،ہیون فارمز،گلبرگ پارک، عبداللہ پارک،الفتح ہومز،اسلام نگر،سلیم گارڈن،صابر اسٹیٹ اور حیدری ہومز کے خلاف کارروائی کرکےان غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن و سکیموں کی سڑکیں، سیوریج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ان سکیموں کے دفاتر سربمہر، الیکٹرک پولز،اور انفراسٹرکچر بھی مسمار کر دیا۔آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button