آر ڈی اے نے4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائیٹ دفاتر، روڈ انفراسٹرکچرز، مین ہولز اور کنٹینرز کو مسمار و سر بمہر کر دیا

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائیٹ دفاتر، روڈ انفراسٹرکچرز، مین ہولز اور کنٹینرز کو مسمار و سر بمہر کر دیا ۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں جن میں:

1۔ ہم وطن انکلیو،

2۔لینڈ سب ڈویژن (حاجی مرتضیٰ)،

3۔ زم زم ولاز اور

4۔ مسریوٹ ولاز شامل ہیں، کو نشانہ بنایا گیا۔ آر ڈی اے ترجمان کے مطابق عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی سرمایہ کاری سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) پر اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو چیک کریں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔

جواب دیں

Back to top button