ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے باہر حصے اور کچہری کی جانب سے آنے والی سڑک پر بھی ڈسمینٹلنگ جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹائم لائن کے مطابق اہداف کے حصول کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے دونوں اطراف جاری ڈسمینٹلنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ داتا دربار میں روزانہ آنے والے زائرین کے لیے متبادل پلان یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس اور دربار انتظامیہ سے مل کر سکیورٹی و ٹریفک ایس و پیز پر عمل کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button