وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تقریبات کاآغاز کر دیا گیاہے،رواں سال جشنِ آزادی کی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں -جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان ”حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک” رکھا گیا ہے – وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت کے تحت ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز کر دیاگیا ہے -یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے -یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی مریم نواز شریف پرچم کشائی کریں گی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ‘معرکہ حق پارک’، ‘معرکہ حق میوزیم’ اور ‘یادگار معرکہ حق’ کی نقاب کشائی کریں گی-صوبہ میں عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی، گھروں، دکانوں، بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا-صوبہ بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے- پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر جشنِ آزادی چراغاں شروع ہوگیاہے-جشن آزادی پر خصوصی روڈ شوز ہوں گے،رنگا رنگ اورمتنوع ثقافتوں کے اظہار کے لئے فلوٹ بھی چلائے جائیں گے -9 اگست کو مینار پاکستان پر آتش بازی اور لیزر شو ہوگا -تحصیل اور ڈویژنز کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز ہوں گے -10 اگست کو وزیراعلی آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی -13 اگست کو موٹر بائیک ریلی ہو گی-اس سال جشن آزادی میں نوجوانوں اور بچوں کی خاص طور پر شرکت سے تقاریب ہوں گی، معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی -یوم آزادی پر بچوں، مشہور شخصیات، قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت بڑھا دی ہے اور قوم کو سمجھا بھی دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا-قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر ثابت کیا کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں -وزیراعلی مریم نواز نے ماؤں،بہنوں،بیٹیوں،بیٹوں،بھائیوں اوربزرگوں سے اپیل کی کہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں –
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
4 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
4 دن ago






