تندرستی اور صحت سے بھرپور زندگی سب کے لیے، نیوٹریشن انٹرنیشنل وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات

نیوٹریشن انٹرنیشنل کے گلوبل ڈائریکٹر فوڈ فورٹیفیکیشن کرسٹن ہال کی سربراہی میں وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ڈی جی فوڈاتھارٹی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ میں کھائے جانے والی خوراک میں ضروری وٹامن،منرلز کا شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔فوڈ فورٹیفیکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،اس حوالے سے قانون سازی لازمی ہونی چاہیے۔ آٹا،میدہ،سوجی،آئل،گھی نمک دالیں سب میں ضروری ونامن شامل کیے جانے چاہیے۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ہم روزمرہ میں کیا کھا رہے ہیں؟ کتنا کھانا ہے کب کھانا ہے کیا کھانا ہے؟ہمیں نہیں معلوم۔ بیشتر عوام کو معلوم ہی نہیں کہ خوراک کس مقداراور کس معیار کی خوراک کھانی چاہیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک کی چیکنگ کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن اور فوڈ نیوٹریشن کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیوٹریشن ونگ بے شمار پروجیکٹس پر کام کر ہے ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم اور ویژن کے مطابق عوام کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی آگاہی دی جا رہی ہے۔ اس پرگلوبل ڈائریکٹرفوڈ فورٹیفیکیشن کرسٹن ہال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکستان کی تمام فوڈ اتھارٹیز میں نمایاں حثیت رکھتی ہے۔ عوام میں فوڈ نیوٹریشن کی آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔کرسٹن ہال نے مزید کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل پنجاب میں فوڈ فورٹیفیکیشن کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ کام کرے گا۔ فوڈ فورٹیفیکیشن کے حوالے سے قانون سازی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ روزمرہ کی خوراک کو انسانی جسم میں وٹامن اور منرلزکی کمی کو پورا کرنے کے قابل بنانا ہے. فوڈ فورٹیفیکشن کے عمل سے ہی تندرست اور صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے۔

جواب دیں

Back to top button