پنجاب بیوروکریسی میں اعلٰی افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول احسان بھٹہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ سیاحت تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 20 کی کرن خورشید کو سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ/ کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔گریڈ 19 کے امجد حفیظ کو ڈائریکٹر جنرل فوڈ/ کین کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔






