*پنجاب حکومت کے تین اہم محکموں کے سربراہان کی بیرون ملک سرکاری دورے پر روانگی،اضافی چارج تفویض کر دیئے گئے*

چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری وقار عظیم کو سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جن کے پاس نور الامین مینگل کے غیر ملکی سرکاری دورے تک اضافی ذمہ داری رہے گی۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ جنگلات طاہر ظفر عباسی کو سیکرٹری جنگلات کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔مدثر ریاض ملک بھی سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل جنگلات اظفر ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل فشریز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔رانا محمد سلیم افضل بھی سرکاری دورے پر بیرون ملک رخصت پر جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button