پنجاب بیوروکریسی تقرر و تبادلے، ملیحہ ایثار ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی، خاور بشیر ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ ایم سی ایل تعینات

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

اسسٹنٹ چیف ایجنسی فار بارانی ایریا راولپنڈی ملیحہ ایثار کوڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ خاور بشیر احمد جن کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے سپرد کی گئی تھیں کوایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سلیم راجہ او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔تقرری کی منتظر عفت النساء کوڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عمر افتخار شیرازی تبدیل کر دیا گیا ہے۔عمرافتخار شیرازی کو پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔ذیشان شبیر رانا کو ڈی جی انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد عباس شاہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کر دیا گیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر صدر لاہور سعدیہ ڈوگر کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے۔سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن سید قیصر عباس کو اے سی صدر کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button