حکومت پنجاب نے سات اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،خواجہ عمیر کی خدمات فوڈ اتھارٹی کے سپرد

حکومت پنجاب نے سات اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد عمیر محمود اسسٹنٹ کمشنر، سیالکوٹ کی خدمات ڈیپوٹیشن پرڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔صفدر شبیر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سلیمان منشاء سیکشن آفیسر، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، کو اسسٹنٹ کمشنر، تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم ارشد اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔محمد اعظم گوپانگ جو ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈسپوزل پر ہیں کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔وقاص ظفر اسسٹنٹ کمشنر، احمد پور سیال کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر، پیرمحل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر طارق محمود گل کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button