پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام*چھوٹے بڑے شہروں میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرز پر کام کیا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف کے پنجاب کے شہروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے پی ایم ڈی ایف سی کو جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق پی سی ون پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے جلد آغاز کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کی طرز پر کام کیا اور ایل ڈی پی کو بطور ماڈل اپنایا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ منصوبے پر کام کے لئے وزیراعلی کے یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق پلاننگ کی گئی ہے۔ انشااللہ منصوبے کی تکمیل سے شہروں کی اگلے 25 سال کی ضروریات پوری ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button