پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسموگ کے پیش نظرپنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم دیا گیا۔

ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ سینئر افسران عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کیا، جہاں شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا و تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ یونٹ گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ ویمن کو بھی خدمات فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے یونٹ کا معائنہ کیا اور عملے کو عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔






