ستھرا پنجاب مہم کے تحت صوبے بھر میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیلوں کی سطح پر بہترین صفائی نظام رائج کرنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تھری ڈسٹرکٹ میں آن بورڈ ہونے والے ٹی سی پی انچارج اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے لیے دو روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

شیخوپورہ،قصور اور ننکانہ میں تعینات ہونے والے نئے افسران کی تربیت کے لیے آپریشن مانیٹرنگ ٹولز، فیلڈ آپریشنز اور ایچ آر پالیسیز پر خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ تربیتی سیشن میں تھری ڈسٹرکٹ ٹی سی پی انچارج، مانیٹرنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ مینیجرز آپریشنز لاہور نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کے پہلے روز شرکاء کو آپریشن مانیٹرنگ ٹولز، میکنزم، فیلڈ آپریشنز اور ایچ آر پالیسیز کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی جبکہ ٹریننگ کے دوسرے روز فلیٹ میکنزم اور ضلعی سطح پر آپریشنل حکمت عملی وضع کرنے کے بارے میں معلومات دی گئیں۔اس موقع پر جی ایم ایچ آر نے تربیتی سیشن میں آنے والے نئے تعینات افسران کو یادگاری شیلڈ ز بھی پیش کیں۔






