پی سی ایس اور پی ایم ایس سروس کے17 افسران کو گریڈ 20سے گریڈ21اور گریڈ 19سے گریڈ 20میں ریگولر بنیادوں پر ترقی مل گئی

پنجاب حکومت نے پی سی ایس اور پی ایم ایس سروس کے 17 افسران کو گریڈ 20سے گریڈ 21اور گریڈ 19سے گریڈ 20میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں

چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد مسعود انور ،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل مرزا نصیر عنایت کو گریڈ 21، سینئر چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس نادیہ شفیق ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی افتخار علی ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی محمد تنویر ماجد ، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن عمر فاروق علوی ،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین ،ممبر پنجاب ریو نیو اتھارٹی طارق محمود ،ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ ای ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور ،مائنز لیبر ویلفیئر کمیشن محمد اسد ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد ارشد بیگ ،ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی محبوب احمد ، چیئر پرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید ،ممبربورڈ آف ریو نیو جنوبی پنجاب مہر خالد احمد ،سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد امین اویسی،ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز محمد شاہد جبکہ سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس ذوالفقا ر علی کو گریڈ20میں ترقی دی گئی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button