رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، حاجی عظیم بٹ صاحب صدر پی پی 51، سابقہ چیئرمین چوہدری رسالت گجر، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما، پارٹی عہدیداران، کونسلرز، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، کارکنان اور معززین شہری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ڈسکہ کی خستہ حال پسرور روڈ، جامکے روڈ، بینک روڈ، کالج روڈ اور سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے 55 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ان روڈ کے ساتھ اسٹرم ڈرینز/ نالوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس تنصیب بھی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔





