لاہور کے تین اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،اے سی شالیمار محمد ثاقب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ذیشان منظور اے سی واہگہ تعینات

حکومت پنجاب نے لاہور کے تین اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار لاہور محمد ثاقب کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر واہگہ لاہور محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔حافظ محمد ذیشان منظور کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button