*پلانٹ فار پاکستان مہم/ڈی جی ایل ڈی اے اورممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران جاویدنے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔*

پنجاب حکومت کی پلانٹ فار پاکستان کی خصوصی مہم میں ایل ڈی اے پیش پیش ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے پلانٹ فار پاکستان مہم میں 2 لاکھ 15 ہزار پودے لگائے گا۔ سبزہ زار سکیم میں واگزار کرائی گئی جگہ پر بھی شجر کاری ہو گی۔ایل ڈی اے پرائیویٹ سکیموں کے تعاون سے ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے گا۔ ایل ڈی اے شہر کے مختلف علاقوں میں مفت پودے بھی تقسیم کر رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری لاہور کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔ ایل ڈی اے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ایل ڈی اے پر شہریوں میں بھی پودے تقسیم کیے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر اور دیگر افسران نے بھی پودے تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انوائرمنٹ، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button