پنجاب حکومت کا شہریوں کے سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لئے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہریوں کے سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیاہے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 1362 جدید پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے-وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اورشیلٹرز کا ڈیزائن بھی منتخب کیاگیا- پر سکون اور باعزت سفر کی جلد ازجلدسہولت کے لئے بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں مکمل ہوں گے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تمام بس شیلٹرزمقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا- پنجاب بھر میں 588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیاہے جبکہ774 بس شیلٹرز کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بزرگ، مائیں اور دیگر شہریوں کا دھوپ یا سخت سردی میں انتظار کرنا برداشت نہیں -پہلی بار پنجاب کے اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی فیز میں ہے-خوبصورت اور جدید بس شیلٹرز سہولت کے ساتھ شہروں کے حسن میں بھی اضافہ کریں گے-

جواب دیں

Back to top button