وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب گامزن ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ملاقات کی۔ صارفین کی آسانی،کاروبار دوست اور ٹیکس کولیکشن میں شفافیت کیلئے پی آر اے کے ڈیجیٹل میکنزم کی تیاری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے موجودہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سمیت ڈیٹا بیس کی اپگریڈیشن بارے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے پی آر کے اصلاحاتی ماڈل کو سراہا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ بزنس آپریٹرز کے میکنزم اور ٹیکس کولیکشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے مربوط ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ مرحلہ وار پی آر اے کے سیکٹر وائز ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ ای ڈیٹا بیس ،پی آر اے قوانین کی تیاری، عملدرآمد اور فوری رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔
Read Next
2 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کی کارکردگی بارے اجلاس*
3 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری*
1 ہفتہ ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس،لاہور میں الگ کمشنریٹ کے قیام کی سفارشات کا جائزہ
2 ہفتے ago
*سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ،کارروائی شروع*
2 ہفتے ago
برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات،ٹیکس کولیکشن سسٹم میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال
Related Articles
نیا ٹیکس نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کولیکشن کے نئے ریکارڈ بنا دیئے
3 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر یا عدم ادائیگی پر بزنس پوائنٹس سیل کردیے جائیں، چیئرمین پی آر اے کی ہدایت*
نومبر 4, 2025


