سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی تقرری کے احکامات جاری

بابر صاحب دین کو ستھرا پنجاب اتھارٹی لاہور کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ترجمان کے مطابق

بابر صاحب دین 2 سال 10 ماہ سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ بابر صاحب دین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی صوبے بھر میں لانچنگ پر اہم کردار ادا کیا۔

سال 2025 میں بابر صاحب دین نیشنل اور انٹر نیشنل فورمز پر ستھرا پنجاب پروگرام کی نمائندگی کرتے دکھائی دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق حکومتِ پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ طور پرستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کو ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بابر صاحب دین کو پورے پنجاب کی صفائی کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ بابر صاحب دین گزشتہ 2 سال 10 ماہ سے بطور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور شہرِ لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی بہتری میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پروگرام کے کامیاب آغاز اور اس کی لانچنگ میں بابر صاحب دین نے مرکزی اور کلیدی کردار ادا کیا۔ سال 2025 کے دوران وہ متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل فورمز پر ستھرا پنجاب پروگرام کی بھرپور نمائندگی کرتے نظر آئے، اس پروگرام کے ماڈل اور کامیابیوں کو سراہا گیا۔حکومتی سطح پر اس فیصلے کو صوبے میں صفائی، ماحولیات کی بہتری اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button