*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیلانی پارک لاہور میں سالانہ گلِ داؤدی نمائش*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیلانی پارک لاہور میں سالانہ گلِ داؤدی نمائش جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور کے ہمراہ جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 175 اقسام کے گلِ داؤدی اور میری گولڈ گملوں نے پارک کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پی ایچ اے لاہور نے گزشتہ سال کی نسبت اس نمائش کو نکھارنے میں بہت محنت کی ہے۔ سنو کارنر، فلورل ہاؤسز اور سیلفی پوائنٹس نمائش کی خاص کشش، شہریوں کو حیرت میں مبتلا کرے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ جدید اور مغلیہ طرز تعمیر کی عکاسی، بگھی اور دربان نمائش کے تخلیقی ڈیزائن کا حصہ ہوں گے۔ گل داؤدی کی یہ نمائش ایک ہفتے تک جیلانی پارک میں شہریوں کی تفریح میں اضافہ کرے گی۔ گزشتہ سال کی طرح فلورل آرٹ اسٹالز، فوڈ برانڈز اور کیفیز نمائش میں عوام کی دلچسپی کو دوبالا کریں گے۔ لاہوریوں کی تفریح کیلئے گل داؤدی کی نمائش میں شہریوں کا جم غفیر اس کی کامیابی کا عکاس ہوگا، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ جیلانی پارک ضرور آئیں۔

جواب دیں

Back to top button