ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تواتر سےہر ماہ کی5 سے 12 تاریخ کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کرانے کے پابند ہوں گے-جن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ان میں ڈپٹی کمشنر اٹک، ،ہاولپور بہاولنگر، ڈی جی خان ،فیصل اباد،گجرات ،جھنگ ،
جہلم ،قصور ،کوٹ ادو ،لاہور شامل ہیں۔لودھراں ،منڈی بہاؤالدین ،میانوالی، ملتان ،مری مظفرگڑھ ،ننکانہ، نارووال ،اوکاڑہ اور راجن پور کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈائریکٹریٹ جنرل کموڈٹیز پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ کو بطور سیکرٹری ہر ماہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔






