چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے رات گئے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی ابتک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا ترقیاتی کام کامیابی کیساتھ مقررہ مدت سے قبل اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا 95 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے انڈر پاس کا اسٹرکچرل ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ کی فنشنگ کا کام تیزی جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے اسکے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح اس منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس نصب کی جارہی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی برق رفتار تکمیل کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے افتتاح سے قبل منصوبے کی بیوٹیفکیشن سے متعلق تمام کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے طلباء اور روزمرہ کے مسافروں کو سگنل فری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ایندھن کیساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی جدت و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*اسلام آباد شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ*
18 گھنٹے ago
اسلام آباد میں نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس، محمد علی رندھاوا کو تفصیلی بریفنگ
2 دن ago
سی ڈی اے کا سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کا آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے ابتدائی سروے مکمل
3 دن ago
اسلام آباد میں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے،محمد علی رندھاوا
5 دن ago
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضٰی کی ہدایت پر آرڈی اے کا بلڈنگ انسپکشن فارم جاری
Related Articles
سی ڈی اے میں گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے 18 افسران کے تقرر و تبادلے،سات افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شاہدرہ اور دوتارہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago



