وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لئے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی۔ حکومت پنجاب آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12ملین ٹن اور کینو کی 4ملین ٹن پیداوارمتوقع ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان سے رابطہ میں ہیں۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کے لئے کھلے دل سے وسائل مہیا کررہی ہے۔
Read Next
20 منٹس ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
1 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
1 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



