وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی تیاری کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی اجلاس میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے این ایچ اے کے زیرِ انتظام ہری پور تا مانسہرہ جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ کیا اور سڑک کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے مالی تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی سہولت کے لیے اس منصوبے میں بھرپور معاونت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کا خصوصی جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس میں سے 50 ارب روپے خصوصی طور پر سیاحت کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں۔ انہوں نے ہزارہ کے خصوصی ترقیاتی پلان میں اسکیموں کی تجاویز کے لیے پارلیمنٹیرینز کی علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ نے الائی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور نمایاں ہوگا، جس میں بڑے اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبے شامل کیے جائیں گے۔جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام فوری طور پر مستفید ہوں۔ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ صوبے کے پسماندہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اے ڈی پی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز تیار کیے جائیں تاکہ منصوبہ بندی مؤثر اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
Read Next
2 دن ago
*پشاور میں 100 روزہ بلدیاتی اصلاحاتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ*
2 دن ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق کی جانب سے سرکاری اداروں کو گائیڈ لائنز جاری
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے خضر حیات خان کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تعینات ہونے پر مبارکباد
3 دن ago
*گورنمنٹ ہائی سکول مانیری پایان کےسال 1986 میں میٹرک کے کلاس فیلوز کا 40 سال بعد ملاقات*
3 دن ago
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا معائنہ
Related Articles
خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے،بلدیات آصف رفیق کے حوالے
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں،فیصل کریم کنڈی
1 ہفتہ ago



