ممبر ڈبلیو ایس ایس پی پشاور سابق ڈسٹرکٹ ممبر گل زادہ خان کی خدمات قابل تحسین ہے۔ گل زادہ خان کی شب و روز محنت سے ایک طرف عوام کو بہترین میونسپل خدمات فراہمی میں تیزی آرہی ہے تو دوسری طرف ادارے کے اخراجات میں کمی بھی متوقع ہے۔پشاور کے بلدیاتی نمائندوں کے مطابق گل زادہ خان کا تعلق مقامی حکومت سے رہا ہے اس لیے گل زادہ خان کو مقامی سطح پر بہترین طرز حکمرانی، نچلی سطح پر میونسپل و سماجی خدمات کی فراہمی کا وسیع تجربہ ہے۔ پشاور کے بلدیاتی نمائندوں کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی، سکٹریری بلدیات سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پورے پشاور بالخصوص زون ڈی میں ممبر گورنر بورڈ گل زادہ خان، چیف میونسپل آفیسر حاجی رحمان علی کی نگرانی میں سپیشل صفائی مہم چلایا جائے۔ 
بلدیاتی نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ گل زادہ خان اور حاجی رحمان علی کے ہر نیبر ہوڈ کونسلز اچانک دورں کے موقع پر میونسپل سروسز کے بارے میں عوامی و بلدیاتی نمائندوں کی رائے لینا تجاویز لینا اور حل طلب مسائل کو موقع پر حل کروانے کی ہدایات جاری کرنا قابل تحسین ہے۔




