پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں پاکستان بننے کے 76 سال بعد صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کا اجراء سال 2024 میں عمل میں لایا گیا مگر تاحال ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سروس سٹرکچر کے ثمرات نچلے درجہ کے ملازمین تک نہیں پہنچنے دئے گئے اس سارے عمل میں لوکل کونسل بورڈ کے مطلق العنان افسران آڑے ائے ھوئے ہیں اور سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس سے TMAs کے ملازمین کے بنیادی آئینی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے منافی اقدام اٹھا کر بلدیاتی ملازمین کے جائز حقوق دینے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے بلدیاتی ملازمین میں بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے اپنے بیان میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ LCB کے افسران کا یہ اقدام ممبران صوبائی اسمبلی کے استحقاق کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے لوکل کونسل بورڈ کے افسران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے میں رکاوٹیں ڈالنے اور بلدیاتی ملازمین کو ترقی و تعیناتی کے حق سے محروم کرنے سے باز نہ آئے تو فیڈریشن ملازمین کے حقوق کے حصول کےلئے کسی بھی فورم پر جانے سے گریز نہیں کرے گی اور صوبائی اسمبلی کے استحقاق کو مجروح ہونے سے بچانے کے کسی بھی قربانی سے فروگزاشت نہیں کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہیں سروس سٹرکچر اور رینیمنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر کے غریب بلدیاتی ملازمین کو ان کا جائز حق دلا کر دعائیں لیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے،منظوری دے دی،محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
3 دن ago
خیبرپختونخوا پولیس کے 4,306 نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز میں تقرری کے حکمنامے تقسیم
3 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت نے 129 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21 ارب روپے زائد آمدن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
Related Articles
محمد سہیل آفریدی کی آئی ایم سائنسز میں منعقدہ صوبائی جامعات کی رینکنگ سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا میٹ اپ میں شرکت
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور توانائی سے متعلق امور پر اہم اجلاس
5 دن ago



