ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحرک، تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں کےدورے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی، تجاوزات اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں۔ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ڈی سی لاہور کے ساتھ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر افسران تھے۔ انہوں نے کے پی کالونی، بھٹہ چوک کے نالہ، گرین سٹی، برکی روڈ اور پیراگون سوسائٹی میں صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

نالہ کی صفائی کے احکامات: ڈی سی لاہور نے کے پی کے کالونی بھٹہ چوک نالہ کی صفائی کے احکامات واسا حکام کو دیے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو مل کر نالہ کی صفائی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ناقص صفائی انتظامات پر برہمی: ڈی سی لاہور نے گرین سٹی میں ناقص صفائی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرین سٹی اور پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے وارننگز دی۔ اگر وارننگز کے باوجود بہتری نہ آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ برکی روڈ پر بہتری کے اقدامات: ڈی سی لاہور نے برکی روڈ پر سیوریج اور صفائی نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سی او ایم سی ایل، ڈی ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو بطورِ ٹیم ورک حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی اور تین دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ خالی پلاٹوں کی صفائی: ڈی سی لاہور نے نزد بھٹہ چوک ایک خالی پلاٹ کا بھی دورہ کیا اور سی او ایل ڈبلیو ایم کو خالی پلاٹوں میں صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ شہری شکایات کا ازالہ: ڈی سی لاہور نے صفائی سے متعلق موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

تجاوزات پر اظہارِ عدم اطمینان: ڈی سی لاہور نے تجاوزات پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کے فی الفور خاتمے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ تجاوزات میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے فیلڈ میں تحصیل وائز دورے جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور، سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔

جواب دیں

Back to top button