وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم سے اہم ملاقات!

ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، صحت اور ترقی کے وسیع مواقع سمیت صوبائی حکومت کے جاری اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور انسانی ترقی کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور جدید ہسپتال کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔پرنس رحیم آغا خان پنجم نے خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی، اس موقع پر انہیں یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔تقریب میں شرکت کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم لوئر چترال سے روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر شفیع جان، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، لوئر چترال سے رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک ناصر اور اعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں الوداع کیا۔

جواب دیں

Back to top button