شہر لاہور میں عید قرباں کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ عیدالاضحیٰ گرینڈ صفائی آپریشن کی آخری مراحل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹاؤن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے تمام ٹاؤنز کے منیجرز،زونل افسران اور سپر وائزرز کا اجلاس طلب کیا۔ڈپٹی سی ای اوہیڈ کوارٹر الطاف انصاری ، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران نے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن پر شہر بھرمیں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے تمام ریسورسز آن گراؤنڈ نظر آئیں، فیلڈ میں صفائی ورکرز اور مشینری کا 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔عید سے ایک رات قبل پورے شہر کو مکمل زیرو ویسٹ کیا جائے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی ہیوی مشینری کی مدد سے شہر کے تمام اوپن پلاٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کو زیرو ویسٹ کیا جائے۔عید قربان کے موقع پر شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں اور بس اڈوں کی صفائی یقینی بنائی جائے،

عید قربان پر شہر کے تمام پبلک مقامات، پارکس اور رش والی جگہوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔شہر کے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کی کلیئرنس روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔آپریشن ٹیم کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔مزید برآں نماز عید سے قبل شہریوں کیلئے صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جائے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی فیلڈ آپریشن ٹیموں کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں قائم کردہ 103 عارضی کولیکشن پوائنٹس پر مشینری ایک رات قبل پہنچا دی جائے گی۔181 سے زائد قربان گاہوں، 1500 سے زائد مساجد، 268 سے زائد قبرستانوں کی صفائی دھلائی پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے






